پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے، وزیراعظم کا بچنا مشکل ہے، خالد مقبول

61 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے، وزیراعظم کا بچنا مشکل ہے، خالد مقبول نے کہا حالات خراب ہیں.

حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی صورتحال کے بعد حکومت کا بچنا بھی مشکل ہے.

خالد مقبو ل صدیقی نےپی ٹی آئی کی حکومت کے بچنے سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا مگر بہت سارے ایسے آپشن ہیں جن پر ہمیں غور کرنا چاہیے۔

واضح رہے ایم کیو ایم اپوزیشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور حکومت میں بھی شامل ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ مشروط طور پر چلنے کو بھی تیار ہے.

Comments are closed.