میرے کھلاڑیوں کو للچانے کیلئے بڑی رقوم کی پیشکشیں کی جاری ہیں، عمران خان

14 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)میرے کھلاڑیوں کو للچانے کیلئے بڑی رقوم کی پیشکشیں کی جاری ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم اور کپتان بابراعظم کو مبارکبادیتے ہوئے کہا معذرت میں میچ فیکسنگ خلاف دوسرے محاذ پر تھا میچ نہیں دیکھ سکا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلیرانہ اننگز پر وزیراعظم نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے زبردست فائٹ بیک کیاہے۔

عمران خان نے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں سیاسی میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو للچانے کے لیے بڑی رقوم کی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بابر اعظم کو مبارکباد جنہوں نے شاندار کیپٹن اننگز کھیل کر اور بیٹنگ کا عمدہ مظاہرہ کر کے پاکستان نے میچ میں بہترین انداز میں واپسی یقینی بنائی۔

http://

وزیراعظم عمران خان نے اس بہترین کاوش پر پوری ٹیم بالخصوص عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کو بھی مبارکباد دی،واضح رہے کراچی ٹیسٹ میں بابراعظم ، عبداللہ شفیق اور رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ایک ہارا ہوا میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہوگیا۔

عمران خان نے گذشتہ روز سوات کے جلسہ میں بھی اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا ذکر کیا تھااور کہا تھا سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے جن ارکان کو چھپایا ، حکومت کو ان کے نام پتا چل گئے ہیں، مذکورہ ارکان میں 3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے اسی سبب سے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

Comments are closed.