امریکہ اور برطانیہ کے خلاف نہیں انکی پالیسیوں کامخالف ہوں،وزیر اعظم

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تین کٹھ پتلیوں نے میرے خلاف عدم اعتماد کیا ہوا ہے، اچھا ہوا میری پارٹی بھی متحرک ہو گئی ہے.

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ٹماٹر اور پیاز کی قیمت بھلا دی ہے.

عمران خان نے کہا کہ اب یہ دیکھیں کہ ان کی صرف تحریک عدم اعتماد ہی نہیں گئی بلکہ 2023 کا الیکشن بھی گیا، انھوں نے واضح کیا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل مسلم لیگ ن نے کہنا شروع کیا.

ان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو ڈیزل اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ڈیزل کے پرمٹ پر پیسے بناتا تھا، اب نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ملک بچانے نکلے ہیں.

عمران خان نے کہا کہ میں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف نہیں انکی پالیسیوں کامخالف ہوں،وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مخالف تھا اور آج بھی ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طاقتور فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے،عراق، یمن، صومایہ، تیونس وغیرہ کا حال سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کی ایک ایسی فوج ہے جو ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ مجھے ان کے بہت سے کاموں سے اختلاف ہے لیکن میں یہ کھل کر کہتا ہوں کہ وہ ایک خود دار انسان تھے، وہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے کھڑے ہوتے تھے۔

Comments are closed.