عمرہ ادائیگی کیلئے ویکسین شدہ ہونے کی شرط ختم کر دی گئی

55 / 100

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) عمرہ ادائیگی کیلئے ویکسین شدہ ہونے کی شرط ختم کر دی گئی،سعودی حکومت نے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی.

اس حوالے سے سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کو کچھ شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کے خواہش مند افراد کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے یہ استثنیٰ ان افراد کیلئے ہے جو کورونا سے محفوظ رہے.

بتایا گیا ہے کہ آئندہ ایسے افراد مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کے بھی اہل ہوں گے، اس سے قبل 7 مارچ کو سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا رخ کرنے والے عازمین اور شہریوں کیلئے بھی بڑا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں نماز ادائیگی جبکہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کر دی تھی۔

تاہم عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبویﷺ میں روضہ میں نماز کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے پیشگی اجازت نامے کی شرط برقرار رکھا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت ناموں کا اجرا بھی شروع ہو چکا ہے، عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں نافذ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا۔

عرب نیوز کے مطابق آئندہ سے مملکت میں داخل ہونے والوں کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے ۔ سعودی حکومت نے سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم نمازیوں اور عازمین پر عائد ماسک کے استعمال کی شرط بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین اور مساجد کے ساتھ ساتھ باقی تمام مقامات پر بھی سماجی فاصلے کی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments are closed.