وزیراعظم کا عدم اعتماد سے قبل عوامی طاقت کا مظاہرہ، 10لاکھ افراد جمع کرینگے

60 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کا عدم اعتماد سے قبل عوامی طاقت کا مظاہرہ، 10لاکھ افراد جمع کرینگے،اسلام آباد کے ارکان اسمبلی و تنظیم کو ٹاسک دیدیاگیا، عمران خان کہتے ہیں غداری کرنے والوں کی پہلے گنجائش تھی نہ اب ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد، علی نواز اعوان، نفیسہ خٹک، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان،سردار ذوالفقار دولہہ سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

ذرائع کے وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں نے عمران خان پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے سے پہلے قوم کو یہ بتانا ضروری ہے کہ جس لیڈر کے خلاف سازش ہو رہی ہے عوام اس کے ساتھ ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جڑواں شہروں کی تنظیموں اور ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی میزبانی کا ٹاسک دے دیاہے، جلسہ کے مقام پر مشاورت کاعمل جاری ہے۔

http://

ملاقات میں شرکاء نے جلسہ ڈی چوک، جناح اسٹیڈیم یا ایف نائن پارک میں کرنے کی تجاویز دیں تاہم فیصلہ ہوا کہ وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گردونواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا حتمی پروگرام ترتیب دیاگیاہے تاکہ وہ عدم اعتماد پر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ جلسہ پر بھی مشاورت کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس صورت حال سے نکل کر مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

وزیراعظم نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی اراکین کو ہدایت دیتے ہوئے نچلی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ آپ جیت کا ٹرینڈ سیٹ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایک رکن اسمبلی نے ق لیگ اور ایم کیو ایم کی اچانک نارضگیوں پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم نے اس موضوع پر بات نہ کی اور کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اچھے کی امید رکھیں۔

Comments are closed.