شیخ رشید احمد اور مونس الٰہی آمنے سامنے، چوہدریوں کے بیٹے سے جملہ ہضم نہ ہوا

53 / 100

فوٹو: فائل

کوئٹہ(ویب ڈیسک)شیخ رشید احمد اور مونس الٰہی آمنے سامنے، چوہدریوں کے بیٹے سے جملہ ہضم نہ ہوا اور انھوں نے حالات حاضرہ پر لاجواب ہو کر فوراً اپنے بزرگوں کی کی گئی نیکی جتا دی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، ان میں سے نہیں ہوں جو5سیٹوں پر وزارت اعلیٰ لینے کیلئے بلیک میل کررہے ہیں۔

اگرچہ شیخ رشید احمد نے کسی شخص یا جماعت کانام نہیں لیا تاہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن نے چوہدری برادران کو پیشکش کی تھی جس کے بعد اتحادی جماعت کا وہی مطالبہ حکومت کے سامنے رکھنے کی بازگشت ہے۔

وزیر داخلہ کی بات سننے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے فرزند وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ان کا ٹوئٹر جواب دیا، تاہم جملہ معترضہ پر لاجواب نظر آئے اور ماضی میں اپنے بزرگوں کی طرف سے شیخ رشید کے ساتھ کیا تعاون جتا دیا۔

چوہدری مونس الٰہی نے وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے یاد دلایا کہ شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ ہماری جماعت کے بزرگوں سے زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں تو آج بھی چاہتا ہوں کہ ہمیں صلح صفائی کی باتیں کرنی چاہئیں، الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، بہتر ہے عمران خان کے ساتھ انتظار کریں، ایسا نہ ہو یہ 10سال لائن میں لگے رہیں۔

عمران خان کے اپوزیشن پر سخت حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا غفور حیدری نے بھی مجھ سے یہی گلہ کیا ہے، میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی اور ٹھنڈے پروگرام کیطرف جانا چاہیے،۔

شیخ رشید نے کہا تحریک عدم اعتماد میں ہارنا ہے اور اس کے بعد بھی ہمیں تنگ کرنا ہے، تو بہتر ہے کہ ان کے ساتھ ہم ابھی سے ٹھنڈے ہوجائیں اور انہیں ذہنی طور پر تیار کردیں کہ آپ ہارنے جارہے ہیں۔

Comments are closed.