پاکستان کے احسن رمضان ایرانی حریف کو ہرا کر اسنوکر کے عالمی چمپئن بن گئے

57 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

دوحا(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے احسن رمضان ایرانی حریف کو ہرا کر اسنوکر کے عالمی چمپئن بن گئے، فائل میں ایران کے عامر سوکوش کو شکست دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی کیویسٹ عامر سوکوش کو آخری فریم میں مات دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان اور ایران کھلاڑیوں میں 10 فریمز تک مقابلہ پانچ پانچ سے برابر رہا۔ احسن رمضان نے پانچ کے مقابلے میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کی۔

سولہ سالہ احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا، 147 بریک اسکور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین کیویسٹ بننے میں بھی سرخرو ہوئے۔

عالمی ٹائٹل کے مقابلے کے دوران سیمی فائنل میں احسن رمضان نے ہم وطن دفاعی چیمپئن آصف ٹوبہ کو ہرایا تھا اور فائنل میں ایرانی حریف کو شکست سے دو چار کیا۔

Comments are closed.