حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا

56 / 100

فوٹو : ٹوئٹر

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجر اسود کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں ہوا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ میں مینٹیننس شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کی مدد سے حجر اسود کی مرمت کا کام کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ ’حرمین شریفین کی انتظامیہ وقفے وقفے حجر اسود ، مقام ابراہیم اور دیگر شعائر کی مرمت کا کام کرواتی ہے۔

Comments are closed.