طاقتور کہتے ہیں بلیک میل نہ ہوئے تو وہ حکومت گرا دیں گے، وزیراعظم

53 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)عمران خان نے کہا ہے طاقتور کہتے ہیں بلیک میل نہ ہوئے تو وہ حکومت گرا دیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ اپوزیشن جو بھی چال چلے گی اس کے لیے تیار ہوں۔

عالمی یوم نسواں پر فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں کیوں کہ کپتان جب میدان میں ہوتا ہے تو ہر چیز کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک میں غربت ہے وہاں طاقتور چوری کرکے بچ جاتا ہے اور کمزورجیل میں جاتا ہے، ان ممالک میں قانون کی بالادستی نہیں، وہ غریب ملک وسائل سے بھرے ہیں لیکن وہاں قانون کی بالادستی نہیں۔

عمران خان نے کہاکہ طاقتور لندن میں محلات خرید سکتا ہے مگر چھوٹا چور بھینس اور موٹرسائیکل چوری کرکے کتنا نقصان کرتا ہے، وہ جیل چلا جاتا ہے، ساری دنیا میں ممالک وسائل کی کمی سے نہیں بلکہ طاقتور ڈاکوؤں کے دندنانے سے غریب ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم کرپشن اور جرم کو قبول کرلیں اور انہیں برا نہیں سمجھیں تو یہ معاشرے کی تباہی کی بنیاد بنتی ہے، انھوں نے سوال کیا کہ اگر میں چوری سے پیسہ بناسکتا ہوں تو کیوں تعلیم حاصل کروں اور محنت کروں؟

انھوں نے کہا کہ خواتین کی وراثت کے حقوق میں سمجھ ہونی چاہیے کہ نبیﷺ نے 1500 سال قبل خواتین کو حقوق دیے، یورپ میں بھی خواتین کو حقوق ملے لیکن افسوس کہ پاکستان میں بعض جگہ خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے۔

انھوں نے کہا کہ میانوالی میں ایک جگہ گیا تو وہاں تصور ہی نہیں تھا خواتین کو حقوق دینے کا، یہ رواج ہمارے ہاں ہندوستان سے آیا جہاں شوہر کے مرنے پر خواتین کو ساتھ ہی ستی کردیا جاتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں اور یہ حقوق دینے کیلئے مزیداقدامات کررہے ہیں، ہم خواتین کو بااختیار بنا نا چاہتے ہیں ۔

Comments are closed.