پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

RAWALPINDI: A view of pitch covered due to rain during second day of the 1st test match between Pakistan and Sri Lanka at Pindi Cricket stadium. INP PHOTO by Fahim Mlaik
55 / 100

فو ٹو: فائل

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان اور آ سٹر یلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا کل تیسرا دن ہے لیکن اس سے پہلے ہی ایک بری خبر آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنڈی ٹیسٹ میں بارش ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے،ملک بھر میں اتوار سے جمعرات تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی،پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز راولپنڈی میں جاری گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اس سے قبل پاکستان آسٹریلیا سیریز کے دوران بارش کے باعث ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی متاثرہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران اور کاغان، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، استور،ہنزہ اور اسکردو میں برفباری کا امکان ہے۔

Comments are closed.