وزیراعظم کی تنخواہ وزراء اعلیٰ اور وزیروں سے بھی کم ہے

اسلام آباد (زمینی حقائق )  وزیراعظم عمران خان کتنی تنخواہ لیتے ہیں ،کیسے رہتے ہیں، سب سامنے آگیا ۔ عمران خان کا بطور وزیراعظم کوئی کیمپ آفس نہ ہی ذاتی رہائش گاہ پر سرکاری اخراجات ہیں ۔

وزیراعظم کی تنخواہ وفاقی وزراء سے بھی کم ہے ۔ تبدیلی کے علمبردار عمران خان کا رہن سہن وزیراعظم بننے کے بعد بھی تبدیل نہ ہوا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عمران خان کا بطور وزیراعظم کوئی کیمپ آفس نہ ہی ذاتی رہائش گاہ پرسرکاری اخراجات ہیں ۔

لاہور کا زمان پارک ہو یا اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ، سیکورٹی و خاردار تاروں کے اخراجات بھی عمران خان نے ذاتی طور پر برداشت کیے ۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی ۔ اپنے خرچہ پر رہنے والے وزیراعظم کی تنخواہ اوراخراجات وفاقی وزرا سے بھی کم ہیں ۔۔

وزیراعظم ہاوس کے 200 ملازمین کم جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کردیئے گئے ۔ وزیراعظم کی سیلری سلپ عمران خان کی تنخواہ کی تفصیلات بھی منظرعام پر لے آئی ۔ وزیراعظم کی تنخواہ کم جبکہ وفاقی وزراء تنخواہ زیادہ ہے ۔

سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ 107280 روپے ہے ،وزیراعظم کو مہمانداری الاونس 50 ہزار روپے ملتا ہے جبکہ ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 546 روپے ملتا ہے وزیراعظم کا ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے ہے، وزیراعظم کو ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے ۔

سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے ۔ وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے جبکہ وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے ۔

Comments are closed.