آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

56 / 100

فوٹو: وزڈن

اسلام آباد( ویب ڈیسک )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ عالمی ذرائع ابلاغ کی طرف سے بھی شین وارن کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بتایا گیاہے کہ شین وارن کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

شین وارن کی عمر 52 سال تھی شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

جاری ہے

Comments are closed.