وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ واپس کریں ،وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی بحران سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں، حکومت کسی صورت تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کو مایوس کن قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوٹر پر جاری اپنے بیان میں پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے فیصلہ کو سخت مایوس کن قراردیا ۔

Comments are closed.