اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک پر حلف اٹھانے کی درخواست مسترد

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک پر حلف اٹھانے کی درخواست مسترد کردی گئی.

اسحاق ڈار کے خط کا چئیرمین سینیٹ نے قانونی جائزہ لیا اور جوابی خط اسحاق ڈار کو ارسال کر دیا گیا ہے اور لیگی رہنما کو بتا دیا گیا ہے کہ رولز اس کی اجازت نہیں دیتے.

چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط کا جواب تیارکر لیا گیا ہے اوراسحاق ڈار کی خط میں کی گئی درخواست پر حلف لینے سےانکار کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے جوابی خط میں سینیٹ کے قواعد و ضوابط کو حوالہ دیا گیا ہے اور واضح کردیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف نہیں لیاجا سکتا.

واضح کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے لندن میں ہائی کمشنر کے ذریعے حلف لینے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس لئے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لینے کے لئے منتخب سینیٹر کو خود ایوان میں حاضر ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دس فروری کو سابق وزیرخزانہ اور موجودہ سینیٹ کے منتخب رکن اسحاق ڈار نے وطن واپسی سے معذرت کرتے ہوئے بطور رکن سینیٹ حلف اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین ایوان بالا صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر پاکستان نہیں آ سکتے.

خط میں کہا گیا تھا کہ وہ بطورسینیٹر ورچوئل یا ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے اور یہ طریقہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر استعمال ہے۔

انھوں نے اپنے خط کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا اور حلف برداری کا متبادل طریقہ بھی تجویز کیا۔

یہ بھی کہا تھا کہ ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کےآرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں.

Comments are closed.