آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

57 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، قیادت ایرون فنچ کریں گے

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر منتخب کھلاڑیوں میں اسٹیون اسمتھ، مارک اسٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔

آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کے دوران اسٹار کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی.

آل راؤنڈرگلین میکسویل اپنی شادی کی وجہ سے یہ دورہ نہیں کررہے ہیں جبکہ باقی کرکٹرز نے نجی مصروفیات کے باعث باعث دورے میں شامل نہیں ہیں.

Comments are closed.