ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہےملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے، ترجمان پاک فوج اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف نے کہا کہ ردالفسادکی کامیابیاں صرف شہداءکے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

0Shares

Comments are closed.