نجم سیٹھی پر وزیراعظم ہرجانہ کیس میں 15ہزار روپے جرمانہ عائد

62 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب و ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر وزیراعظم ہرجانہ کیس میں 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا۔

یہ جرمانہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی پر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بے بنیاد درخواست دینے پر سیشن کورٹ کی طرف سے عائد کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی پر ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، وزیر اعظم کے وکیل نے نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کے کیس سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

عدالت میں نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم وزیر اعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان کی کیس خارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔

http://

سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے کیس خارج کرنے کی درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے عبداللہ بابر اعوان کے دلائل پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کی طرف سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

Comments are closed.