لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 66رنز سے شکست دیدی

54 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 66رنز سے شکست دیدی،یونائٹیڈ کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں پر مقررہ اوورز میں 131رنز بنا سکی۔

اسلام آبادیونائٹیڈ کا کوئی بھی بیٹر قلندر کے باولرز کے سامنے ٹک نہ سکااور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں، لیم ڈیوسن31، گرباز20 اور دانش عزیز30رنز بنا کر نمایا ں رہے، اعظم خان 10اور کپتان آصف علی صرف12رنز بنا سکے۔

لاہور قلندر کی طرف سے شاہین شاہ، حارث روف، راشد خان اور زمان خان نے2,2وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ ڈیوڈ ویزے کے حصے میں آئی،قلندرکے ہیر ی بروک کو102رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر197 رنز بنائے۔

لاہور قلندرکی ابتدااچھی نہیں ہوئی اور فل سالٹ، محمد حفیظ اور کامران غلام صرف 12 کے مجموعی سکور پرآوٹ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد
ہیری بروکس اور فخر زمان نے 101 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکال دیا۔

قلندر کی طرف سے سابق کپتان سہیل اختر نے 15 اور ڈیوڈ ویسا نے 17 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لیں، جبکہ ظاہر خان اور لیام ڈاسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Comments are closed.