آسٹریلوی کرکٹر نے دورہ پاکستان کی تیاری کیلئے گھر میں پچ بنا لی

57 / 100

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر نے دورہ پاکستان کی تیاری کیلئے گھر میں پچ بنا لی بیٹر مارنس لابوشین کا کہنا ہے کہ میں اس پر تیاری بھی کرتا ہوں اور انجوائے بھی کر رہا ہوں.

انھوں نے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، گھر میں ربڑ سے بنی انوکھی پچ بنالی سپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر رکھی ہے.

واضح رہے کہ مارنس لابوشین دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین ہیں اور وہ یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں،26 سالہ مارنس لابوشین نے گھر میں سپن ہوتی گیندوں کی پریکٹس کیلئے یہ پچ تیار کی ہے.

https://twitter.com/marnus3cricket/status/1494158645462200320?t=JdZ1VqH_H803r3AlolcSHQ&s=19

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی بیٹرنے بتایا ہے کہ پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں، برصغیر میں پچز سپن ہوتی ہیں سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں.

میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی، مارنس لابو شین نے بتایا کہ اس پچ سے سپن بھی مل رہی ہے اور گیندیں سیدھی بھی رہ رہی ہیں اس پچ پر بہت کچھ سیکھا ہے۔

Comments are closed.