بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں6دہشتگرد ہلاک

58 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں6دہشتگرد ہلاک ہو گئے، یہ آپریشن
بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

اس دوران تخریب کاروں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور پھر سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ملزمان کیچ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز نے اس دوران اسلحہ، گولہ و بارود بھی برآمد کر لیا، ذرائع کے مطابق اس کے بعد بھی علاقے میں سرچ آپریشن کیاگیا تاکہ ان کے اور ساتھی موجود نہ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے شہروں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے میں دو افسران سمیت 9 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

Comments are closed.