مسلم لیگ ن کا سعودی دارالحکومت میں تنظیم سازی اجلاس

47 / 100

ریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے صدر مراز الطاف کی ہدایت پر سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس ہوا.

اجلاس میں تنظیم سازی کے تیسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ریاض ریجن خالد اکرم رانا نے ضلع غبیرہ کے لیے چوہدری تنویر جٹ کو صدر نامزد کیا.

اس موقع پر چوہدری رمیض شوکت ذیشان شوکت عمران حقیق گجر عبدالحق مغل عامر گل سمیت کثیر تعداد میں نئے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی.

صدر ریاض ریجن کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے دعویداروں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی.

مقررین کا کہنا تھا کہ عوام اب جان چکے کہ موجودہ حکمران صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے،غریب مزدور محنت کش اور کاروباری طبقہ موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہے.

مقررین نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن ہی عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.

انھوں نے کہا کہ بجلی، گیس پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے طوفان سے ہر شخص پریشان ہے اور بجلی ہر ماہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد بڑھا دی جاتی ہیں.

اجلاس میں میاں عمران صدر مزامیہ ۔ رانا اشرف نائب صدر چوہدری اکرام نائب صدر۔ زاھد سندھو ایڈشنل جنرل سیکرٹری۔ چوہدری طارق ورک میڈیا کواڈنیٹر سردار شعیب سنئیر ایڈویزر سنئیر ایگزیکٹیو باڈی کے ممبر اجمل مہناس شریک تھے.

رانا عظیم۔ رانا انجینئر۔ راشد مہناس۔ میاں ساجد، راشد جٹ۔ عدنان عوان ۔ نعیم مغل اور پیپلزپارٹی پارٹی کے فنانس سیکرٹری چوہدری اختر نے بھی شرکت کی.

Comments are closed.