کراچی کنگز کی ٹیم لگاتار چھٹا میچ ہار گئی، زلمی کی 55رنز سے جیت

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی کنگز کی ٹیم لگاتار چھٹا میچ ہار گئی، زلمی کی 55رنز سے جیت ہوئی ، کنگز کی ٹیم 194رنز کے تعاقب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے بڑے ٹوٹل کے باوجود ایک بار پھر سست رفتار بیٹنگ کی ، کپتا ن بابر اعظم نے 46بالز پر59رنز بنائے ، ان کے علاوہ شرجیل 14جوئے کلارک26،محمد نبی 15اور کوکبین 14رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے کپتان وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے2.2جب کہ محمد عمر اور لینگوسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شروع سے آخری تک کہیں نہیں لگا کہ کراچی کنگز جیتنے کیلئے کھیل رہی ہے۔

پی ایس ایل سیون کے 13فروری کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللّٰہ اور محمد حارث نے کیا اور 97 رنز کی پہلی وکٹ پر شراکت قائم کی۔

پشاور زلمی کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے انھوں نے 49رنز بنائے وہ محمد نبی کی بال پر کلین بولڈ ہوئے،دوسری وکٹ 6 رنز بنانے والے لیونگ اسٹون کی تھی جنہیں جارڈن نے آوٹ کیا۔

http://

زلمی کی تیسری وکٹ 122پر گری جب حضرت اللہ زازئی 52رنز بنا کرقاسم اکرم کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، شعیب ملک 31بین کٹنگ 26رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ردر فورڈ کی اننگز11تک محدود رہی۔

زلمی نے 6وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنائے ، حیدر علی 2اور عماد بٹ 1رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،جورڈن نے 3،قاسم اکرم ، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3،3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں، کراچی کنگزابھی فتح سے محروم ہے۔

0Shares

Comments are closed.