عمر اکمل کی پی ایس ایل میں شاندار واپسی، بتا دیا وہ چھکے مارنے نہیں بھولے

55 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کرکٹرز فیملی سے تعلق رکھنے والے عمر اکمل کی پی ایس ایل میں شاندار واپسی، بتا دیا وہ چھکے مارنے نہیں بھولے، عمر اکمل نے 8بالز پر تین چھکوں کی مدد سے23رنز بنائے۔

عمر اکمل جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا ساتھ دینے آئے تو گلیڈی ایٹرز رنز اوسط کے بھنور میں پھنس چکی تھی لیکن واپسی کا آغاز انھوں نے اپنی دوسری ہی گیند پر وسیم جونیئر کے اوور میں چھکے سے کیا۔

اس اوور کے مکمل ہونے پر 18 گیندیں باقی تھیں اور 44 رن بنانے تھے، کوئٹہ کے پاس ابھی بھی چھ وکٹیں ہاتھ میں تھیں،سرفراز احمد نے اگلے اوور میں حسن علی کی پہلی گیند پر چھکا مار کر آغاز کیا۔

سرفراز سنگل کرکے دوسری طرف گئے تو تیسری گیند پر عمر اکمل نے ایک اور فلک شگاف چھکا جڑ دیا،وسیم جونیئر کا اگلا اوور شروع ہوا تو سرفراز احمد نے پہلی گیند پر چوکا اور دوسری پر چھکا مار کر کوئٹہ کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔

http://

عمر اکمل نے اسی اوور کی چوتھی بال پر وسیم جونیئرکو جب چھکا مارا تو جیت کا فاصلہ صرف دس رن باقی رہ گیا تھا،عمر اکمل ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میںآ وٹ ہوئے انھوں نے صرف آٹھ بالز پر 23 رنز بنائے۔

یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ سے جیت لیا ، کپتان سرفراز مین آف دی میچ رہے ، لیکن محمد نواز کے آوٹ ہونے کے بعد عمر اکمل کی فارم نے کپتان سرفراز احمد کو نیا حوصلہ دیا اور یقینا عمر اکمل کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہو گا۔

واضح رہے عمر اکمل کرکٹرز فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ان کے دونوں بھائی کامران اکمل ارو عدنان اکمل ٹیسٹ کرکٹرہیں جب کہ کزن بابراعظم اب بھی پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں اور ایک روزہ و ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ نمبر ون بیٹر ہیں۔

لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر عمر اکمل کے سسر تھے جب کہ قومی ٹیم کیلئے کھیلنے والے عثمان قادر ان کے برادر نسبتی ہیں ، لیکن اس تمام تر تعارف کے باوجود عمر اکمل کی اپنی ایک شناخت ہے اور وہ اس شناخت اور ساکھ کی بحالی کیلئے سرگرداں ہیں۔

Comments are closed.