بجلی پھر 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

An employee works on electric pylons at a power station in Greater Noida on the outskirts of New Delhi June 8, 2012. REUTERS/Parivartan Sharma/Files
59 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بجلی پھر 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافے پر مہر لگا دی.

نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا قیمت میں اضافہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا.

واضح رہے گزشتہ چند مہینوں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی ہر مہینے مہنگی کرنے کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور یہ ایڈجسٹمنٹ باقی سب ٹیکس شامل ہونے کے علاوہ وصول کی رہی ہے.

Comments are closed.