راشد خان کا بلاوا آگیا، قلندر میں آ سٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کی انٹری

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور (سپورٹس ڈیسک)راشد خان کا بلاوا آگیا، قلندر میں آ سٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کی انٹری،بوجھل دل کے ساتھ راشد خان ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کو چھوڑ کر جانے لگے ہیں۔

راشد خان بنگلہ دیش کے ساتھ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پیش نظر قلندر کو چھوڑ کر واپس جانے لگے ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری میچز میں لاہور قلندر کی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور کی ٹیم نے متبادل کھلاڑی کا انتظام کر لیا ہے راشد خان کی جگہ آسٹریلیا کے فواد احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے، لیگ سپنر پی ایس ایل کے آخری میچز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان 23فروری سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا جس کے باعث راشد خان پاکستان سپر لیگ
کو ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں اور انھیں قومی ڈیوٹی کیلئے واپس پہنچنا ہے۔

، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فواد احمد قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بنے ہیںآ سٹریلوی لیگ سپنر اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

راشد خان نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لیگ دنیا کی ٹاپ 3 لیگز میں سے ایک ہے۔ یہاں بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔

ان کہنا تھا کہ ہر ٹیم کے پاس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے پیسرز موجود ہیں، دوسری جانب بولرز کا حوصلہ آزمانے والے بیٹرز بھی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہور میں قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملے گا، کراوڈ کی گرمجوشی اور شور میں کھیلنے کا الگ ہی مزا ہوگا، ابھی تک ٹیم اپنی اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہی ہے، قذافی سٹیڈیم میں بھی کارکردگی کا گراف بلند رکھنے کی کوشش کریں گے۔

راشد خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں کوئی بیٹر اچھی فارم میں ہو تو ٹیم اور بولرز کے لیے بھی آسانی ہوتی ہے، ہمارے لیے فخرزمان یہی کردار ادا کر رہے ہیں، میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، اوپنر سمجھداری سے کھیل رہے ہیں۔

افغان لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو معلوم ہے کہ کہاں دفاع اور کب اٹیک کرنا ہے، امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کی یہی فارم برقرار رہے گی،وہ خود بھی ٹیم میں ایسا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان بڑے مختلف نظر آتے ہیں، وہ ٹیم کا ماحول بہت پْرسکون رکھتے ہیں، دوسروں کی بات سنتے اور مشورہ کرتے ہیں،اسی کے ساتھ بولرز اور بیٹرز کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، ہماری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ان کو پھرپور سپورٹ کریں۔

Comments are closed.