مونال ریسٹورنٹ سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا

57 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر واقع مونال ریسٹورنٹ سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹ کو سی ڈی اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجسٹریٹ نے ہوٹل کی سیل توڑ کر حوالگی کا عمل مکمل کیا۔

عدالتی حکم پر مونال ریسٹورنٹ کے سابق مالک کو اپنا سامان اٹھانے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے اور وہ مقررہ وقت تک سامان اٹھا لے گا۔

ہوٹل کی سیل ختم کرنے کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے ہوٹل سیل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ 11 جنوری کو مارگلہ ہلز پر واقع ہوٹل سی ڈی اے اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا.

Comments are closed.