پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

54 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، سرفراز احمد اور محمد عباس ریزرو لسٹ میں شامل ہیں.

اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے.

پی سی بی کے مطابق یاسر شاہ کو بھی ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے
حارث رؤف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف بھی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے.

شان مسعود نے آخری مرتبہ سیزن 21-2020 میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ان دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جو کھلاڑی پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16فروری بروز بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔

اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ

کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں جن ریزرو پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے اس لسٹ میں سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ اور کامران غلام موجود ہیں.

چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا.

پی سی بی اس دوران ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ کو 12ماہ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے.

Comments are closed.