رابطہ عالم اسلامی نے اسلامو فوبیا کیخلاف کردار ادا کیا،سینیٹر عبدالکریم

47 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے رابطہ عالم اسلامی نے اسلامو فوبیا کیخلاف کردار ادا کیا،سینیٹر عبدالکریم نے کہا عالم اسلام کے اتحاد کا مرکز ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کی سرپرستی میں رابطہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی ہمہ وقت اسلامی دنیا کے اتحاد اور ترقی کے لیے کو شاں رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے اجلاس کے موقع پر کیا۔پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات پے کہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اس سپریم کونسل کے ممبر ہیں۔

علاوہ ازیں چئیرمین شئون الحرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس، امام مسجد اقصی سمیت عالم اسلام کی ممتاز شخصیات اس کی ممبر ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مرکز ہے۔اور رابطہ عالم اسلامی یہاں سے بلاتفریق اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران بھی رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے مسلم اور غیر مسلم دنیا کے دورے جاری رکھے۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے مغربی دنیا میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کو دور کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور ہدایت کا پیغام ہے۔مبلغین اسلام کو چاہیے کے وہ اسلام کا بنیادی اور صحیح پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔

انھوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سعودی حکومت اللہ کے مہمانوں کے لیے بہتر سے بہتر تر کی جستجو میں ہے۔

حافظ عبدالکریم نے کہاکووڈ کے باوجود زیارت اور عمرہ کھول دیا گیا ہے۔اور زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
نمانھوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق پی واحد چیز ہے جو ہمیں کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

Comments are closed.