علامہ سعد رضوی کی دعوتِ ولیمہ

8 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی دعوتِ ولیمہ میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علامہ سعد رضوی گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے پہلی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ولیمہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کیلئے بھی دعوت عام تھی ۔

علامہ سعد رضوی کی دعوتِ ولیمہ لاہور کے سبزہ زار اسٹیڈیم میں منعقد ہو ئی ، جس میں شرکت کے لیے ٹی ایل پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچی اور آنے والوں کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امیرِ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی 2 روز قبل اپنے ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل شادی کی پہلی تقریب ان کے آبائی گاوں نکہ کلاں اٹک میں ہوئی جس میں خاندان، قریبی رشتے داروں اور تحریکِ لبیک پاکستان کی مجلسِ شوریٰ سمیت کارکنان نے شرکت کی تھی۔

ان کا نکاح سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے پڑھایا،اٹک میں شادی کی تقریب سادہ اور مختصر تھی ،اس موقع پرنکاح کے لیے سعد حسین رضوی نے سفید لباس کے ساتھ اپنے روایتی عمامے کا انتخاب کیا تھا۔

علامہ سعد رضوی کی جانب سے نکاح کے موقع پر مقرر کی گئی حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی، اس موقع پر سعد حسین رضوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے تھے۔

Comments are closed.