پسند کے اداکار کے ساتھ بوس وکنار شوٹ کر سکتی ہوں ، آمنہ لیاس

57 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکارہ آمنہ الیا س کہتی ہیں اپنی پسند کے اداکار کے ساتھ بوس وکنار شوٹ کر سکتی ہوں ، آمنہ لیاس نے کہامیں نے اپنے کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی ہے۔

خوبرو اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے وائس اوور مین شو میں مختلف سوالوں کے جوابات دیئے،ایک سوال پر کہایہ تاثر غلط ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی اور یہ کہ آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔

آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کسی کو مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں مگر ان کی مذکورہ مہارت کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔

اس سوال پر کہ آپ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔

ایک سیگمنٹ میں آمنہ الیاس نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے، انہوں نے تو گالوں کی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی کسی اور حصے میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکا بنیں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.