قلندر کے زمان خان نے آصف علی کو بے بس کرکے بازی پلٹ دی

53 / 100

فوٹو: پی سی بی

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قلندر کے زمان خان نے آصف علی کو بے بس کرکے بازی پلٹ دی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیتا ہوا میچ آخری اوور میں ہا ر گئی، اعظم خان چلے نہ آصف علی ، چلے تو بس 20زمان خان اور آخری اوور میں14رنز نہ بننے دیئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن سارے میچ میں بہتر رہی لیکن آخری تین اوورز میں اور خاص کر آخری اوور میں زمان خان نے بازی پلٹ کر جیت لاہور قلندر کی جھولی میں ڈال دی۔

یونائیٹڈ کی طرف سے کولن منرو60، شاداب خان52رنز بنا کر نمایا ں رہے ،پال اسٹرلنگ اور آصف علی نے14،14رنز دیئے، اعظم خان نے وکٹ میں موجود رہ کر12بالز پر10رنز بنائے اور شکست کے آخری لمحات دیکھے اور کچھ نہ کرسکے۔

لاہور قلندر کی طرف سے حارث روف نے2، راشد خان، زمان خان اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقرر ہ20اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنا سکی اور 8رنز سے ہار گئی۔

لاہور قلندر نے جیت کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ و175رنز کا ہدف دیدیا،قلندر نے پہلے 9اوورز میں90رنز بنا لئے تھے پھر اسلام آباد کے باولرز نے رنز کے سیلاب کے آگے بند باندھ دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ دی،لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

لاہورقلندرز کی جانب عبداللّٰہ شفیق 44 اور فخر زمان 38 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ویسا 20 اور ہیری بروک 37 رنز بناکر آوٹ ہوئے،راشد خان16رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پروفیسر حفیظ کی بھی جلدی چھٹی ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان اوروقاص مقصود نے4،4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مبشر خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی، حسن علی آج بھی آف کلر نظر آئے اور تین اوورز میں43رنز کی پٹائی برداشت کی۔

ٹاس کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پہلے بولنگ کا مقصد ٹرینڈ تبدیل کرنا ہے جب کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ اس پچ پر 170 رنز کا اسکور اچھا ہوگا،اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فل سالٹ اور ہیری بروک کو ذیشان اشرف اور ڈین فوکس کرافٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Comments are closed.