محمد حسنین کلیئر ہونے تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے

53 / 100

فوٹو :فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) محمدحسنین کو بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، بولنگ سے روک دیا گیا،بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کر جاتا ہے.

آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ بولر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ تسلیم کر کے محمد حسنین کو
باؤلنگ کرنے سے روک دیا، ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی کے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیاتھا.

غیر قانونی بولنگ ایکشن قوانین کے تحت محمد حسنین کلیئر ہونے تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے، انھیں دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر کروا کر ہی بین الاقوامی کرکٹ کی اجازت ملے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے اورماہرین سے مشورے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

محمد حسنین کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ کا تقررکیا جائے گا تاکہ ان کا بولنگ ایکشن درست کیا جاسکے۔ محمد حسنین بولنگ ایکشن درست ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے.

Comments are closed.