حریم شاہ الطاف حسین تک پہنچ گئی، دعائیں لیں، ویڈیو وائرل

61 / 100

فوٹو : اسکرین شاٹ

لندن(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ الطاف حسین تک پہنچ گئی، دعائیں لیں، ویڈیو وائرل، یہ ملاقات گزشتہ روز لندن میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین سے ہونے اور ان کے مثبت رویہ کی حریم شاہ نے تعریف کی ہے۔

حریم شاہ نے بدھ کے روز لندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر الطاف حسین کے ساتھ کئی لوگ تھے اس کے باوجود سینئر سیاستدان کھڑے ہو کر حریم شاہ کو دعائیں دیتے رہے۔

ملاقات کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ وہ عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہوں نے پاکستانی میڈیا نمائندوں کو عدالت کے باہر جمع دیکھا،صحافیوں نے بتایا کہ الطاف حسین عدالت میں ہیں میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلے گئے۔

حریم شاہ نے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے لیکن سماعت کے اختتام کے بعد الطاف حسین بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ باہر آئے۔

http://

ٹاکر ٹاکر کا کہنا ہے کہ عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھ سے ملاقات کی اور کافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔

بعد میں حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ویڈیو ڈال دی جس میں الطاف حسین کو حریم شاہ کو دعائیں دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ان کا رویہ شفقت بھرا ہے۔

حریم شاہ نے 2 فروری کو انسٹاگرام پر برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے کنگسٹن اپون تھیمز میں موجود عدالت کے باہر بانی متحدہ سے ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے الطاف حسین سیکیورٹی حصار میں عدالت سے باہر آتے ہیں۔

اس دوران انہیں ان کے سیکیورٹی عہدیدار بتاتے ہیں کہ ایک سوشل میڈیا اسٹار ان سے ملنا چاہتی ہیں،ویڈیو میں الطاف حسین اور حریم شاہ کے دور سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں بانی متحدہ کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کو دعائیں دیتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے،الطاف حسین نے ٹک ٹاکر کے روشن اور بہتر مستقبل سمیت صحت مند زندگی اور خوشی کی دعائیں کیں۔

الطاف حسین نے ٹک ٹاکر کا نام نہیں لیا، تاہم ان کے ساتھ اردو میں اپنے روایتی انداز میں دور سے بات کی اور پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر طرح طرح کے کمنٹس آرہے ہیں۔

حریم شاہ نے لندن میں موجود پاکستانی صحافی مرتضیٰ شاہ سے بات کرتے ہوئے بانی متحدہ کے اخلاق کی تعریف کی اور کہا کہ وہ الطاف حسین کی جانب سے محبت اور عزت دینے پر ان کی مشکور ہیں۔

Comments are closed.