اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کےبیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت

55 / 100

فوٹو : فائل

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کےبیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے خطے کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے.

اقوا م متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شمالی کوریا کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر بحث کےلئے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو کئے گئے تجربے کے بارے میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے یہ تجربہ ہمسایہ ملکوں کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا تھا تاہم سیکرٹری یو این اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں.

Comments are closed.