لاہور قلندر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو قابو کرلیا

61 / 100

فوٹو: پی سی بی

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)لاہور قلندر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو قابو کرلیا، وہاب ریاض کی قیادت میں کھیلنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں170بنا سکی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیون کے اہم میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی،لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز ہدف کے تعاقب میں اچھا نہ تھا، زازئی کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد زلمی کا رن ریٹ نہ بڑھ سکا، کامران اکمل نے41رنز کی عمدہ مزاحمت کی۔

http://

پہلے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ اور پھر حیدر علی نے قسمت کا سہارا لیتے ہوئے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں ہی ناکام رہے، حیدر علی نے49رنز کی اننگز کھیلی لیکن کسی بھی لمحے مخالف ٹیم کیلئے خطرہ دکھائی نہیں دیئے۔

حیدر علی 49 رنز بنا کر ایسے موقع پر آؤٹ ہوئے جب جیت تقریباً نامکمن ہوگئی تھی جبکہ ان کے علاوہ شیرفین ردرفرڈ 20 بنا سکے جب کہ حسین طلعت سست رفتار اننگز15 رنز تک محدود رہی۔
بن کٹنگ نے فلک شگاف چھکے سے عندیہ دیا کہ وہ تیز کھیلیں گے مگر قلندر کے باولرز نے چلنے نہیں دیا، لاہور قلندرز کے زمان خان نے تین زلمی کے بیٹرز آؤٹ کیے،شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویسا نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی،عبداللہ شفیق نے 41، محمد حفیظ نے 37، کامران غلان نے 30 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 22 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

http://

لاہور قلندز کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی، پشاور زلمی کی ٹیم میں جارح مزاج افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی کو شامل کیا گیا لیکن شاہین شاہ نے انھیں پہلے ہی اوور میں آوٹ کردیا۔

وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، حسین طلعت، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، اریش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد پر مشتمل تھی۔

لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کرافٹ، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

Comments are closed.