آئی ایم ایف نے پاکستان کا ایک ارب ڈالر قرض منظور کرلیا

61 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) آئی ایم ایف نے پاکستان کا ایک ارب ڈالر قرض منظور کرلیا، یہ خبر وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے سوشل میڈیا پر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دے دی جس کے تحت ایک ارب ڈالر قرض مل سکے گا۔

انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کیے گئے اقتصادی جائزے کو خوش آئند قرار دیا، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس میں پاکستان سے متعلق چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دی گئی۔

http://

واضح رہے اس قبل پاکستان کی درخواست پر دو بار اجلاس ملتوی کیا گیا تھا، آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کیلئے وقت دیا تھا تاہم تمام پیشگی شرائط پوری ہونے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا۔

آئی ایم ایف کے جلاس میں پاکستان کے لیے چھٹے اقتصادی جائزہ کے ساتھ ایک ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر خزانہ پہلے ہی یہ لون ملنے کی نوید سناتے رہے ہیں۔

پاکستان کا چھٹا اقتصادی جائزہ منظوری کے بعد پروگرام ٹریک پر آگیا آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی فنانسنگ ملے گی۔

وزارت خزانہ کے حکام نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اور اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر اقتصادی اعداد و شمار بھی بہتر ہوں گے۔

Comments are closed.