کوئی مذہب دہشت گردی یا نفرت کا درس نہیں دیتا، علامہ ایاز

53 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے حسن عرفان قریشی کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد (دیہی) کا صدرمقرر کردیا-

حسن عرفان قریشی گولڑہ شریف کی مشہور سماجی اور کاروباری شخصیت محمد عرفان قریشی کے بیٹے ہیں-سماجی اور فلاحی کاموں میں نوجوان حسن عرفان قریشی پیش پیش رہتے ہیں-

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کہاکہ تمام مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے-انہوں نے کہا کہ ہمیں فروعی وگروہی اختلافات سے با لا تر ہو کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیت قاضی ساجد مسعود،عمران سلیم، سیف الرحمان قریشی، وقاص ہاشمی سمیت دیگر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی-

علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ تمام مذاہب کو مل کر ملک دشمن عناصر، انتہاپسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق از سر نو منظم کیا جائے گا۔

علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔کوئی مذہب دہشت گردی یا نفرت کا درس نہیں دیتا، علامہ ایاز نے کہا اگر مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوا جائے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا نہیں ہو گا۔

اس موقع پر حسن عرفان قریشی نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کو اسلام آباد بھر میں منظم اور فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ حسن عرفان قریشی نے تقرری پر علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کا شکریہ ادا کیا.

حسن عرفان قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے-حسن عرفان قریشی کو بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد کا صدر منتخب ہونے پر تعلیمی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے مبارکباد دی.

مبارکباد دینے والوں میں مسعود الحسن قاضی، قاضی اشتیاق الرحمن خطیب قدیمی جامع مسجد تمیر شریف، مسعود الرحمن قاضی،مشتاق احمدقاضی، واجدمسعود، حافظ قاری مطیع الرحمن قاضی خطیب قدیمی جامع مسجد ڈنہ ہردو،اسد ممتاز، اسامہ ممتاز، محمد محسن عزیز، سعید الحسن قاضی، وحید الحسن قاضی اور دیگر شامل تھے.

Comments are closed.