سابق سینیٹر میاں عتیق جعل سازی کے الزام میں لاہور سے گرفتار

57 / 100

لاہور(ویب ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے سابق سینیٹر میاں عتیق جعل سازی کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

میاں عتیق کی گرفتاری سے متعلق ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر کے خلاف تھانہ گنجمنڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے.

ترجمان کے مطابق مقدمہ میں میاں عتیق
خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کا الزام ہےمیاں عتیق اور دیگر کے خلاف مقدمہ جون2021 میں درج ہوا جبکہ تمام ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی درخواست پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب واپس راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان نے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا، پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

Comments are closed.