سٹیج فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس

55 / 100

لاہور(ویب ڈیسک) سٹیج فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔

فیصل آباد میں سٹیج فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر دو دن پہلے فائرنگ کی گئی تاہم دنوں خوش قسمتی سے محفوظ رہے وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے.

فائرنگ واقعہ پرجاری کیے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، انھوں نے فیصل آباد کے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

فائرنگ کے حوالے سے پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ’سٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا.

ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے سی پی او نے بتایا کہ ’فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

پنجاب پولیس کے سربراہ راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے نسیم وکی سے ملاقات بھی کی، سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ پولیس ترجمان کے بیان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد سبینہ سینما میں ڈرامہ کر کے واپس جا رہے تھے کہ راجباہ روڈ پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی ۔ تھانہ ریل بازار پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments are closed.