قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب، شاندار کارکردگی پر نقد انعام

66 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب، شاندار کارکردگی پر نقد انعام دیا گیا، تقریب سے قبل چیئرمین نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کااہتمام 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دکھانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ کی طرف سے کیاگیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب میں کرکٹرز کو بہترین کارکردگی پر 15، 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

کرکٹ بورڈ نے اس تقریب کا اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور کی فار اینڈ بلڈنگ میں کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایک بس میں سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچے ، سب بہت خوش اور پرجوش تھے۔

http://

تقریب میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، حیدر علی، عثمان قادر ،عماد وسیم، ساجد خان، محمد نواز، شاہنواز دھانی اور کوچنگ اسٹاف کے اراکین شریک ہوئے۔

فاسٹ باولرحسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے، اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔

Comments are closed.