حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

61 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک)حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نوٹوں کے بنڈل دکھا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر بھاری رقم منتقلی کے اعتراف کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہے ، حریم شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ غریبوں کو پوچھتے ہیں مجھے کسی نے نہیں پوچھا۔

ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے، جنہوں نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا اور منی لانڈرنگ سے متعلق ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی۔

http://

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر کے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس خط میں حریم شاہ کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی جائے گی،ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت تحقیقات اور کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سے معلومات حاصل کی گئیں،حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی کی منتقلی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے۔

حریم شاہ کی ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئی ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

http://

حریم شاہ نے پاکستان کے قانون ، کرنسی ، حکومت سب کا مزاق اڑانے کے بعد منی لانڈرنگ کی خبر سن کر پینترا بدل لیاہے اور کہا ہے کہ یہ رقم لیگل ہے اور میں نے مزاق میں ویڈیو بنائی ہے۔

بعد میں جاری ہونے والی ایک اور ویڈیو میں حریم شاہ کہہ رہی ہیں کہ میرا تو ایئر پورٹ پر ساراریکارڈ موجود ہے اور کلیئرنس ملنے کے بعد آئی ہوں ، اس کے بعد ایک اور بندہ اس کی رقم لیگل ہونے کی گواہی دیتاہے۔

منی لانڈرنگ کی تو تحقیقات کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سامنے آ جائے گا تاہم ابھی تو حریم شاہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی حکومت،کرنسی اور قانون کا مزاق اڑایا ہے اور چیلنج بھی کیا تھا کہ مجھے کوئی نہیں پکڑسکتا۔

Comments are closed.