مری کو ضلع بنانیکا فیصلہ، مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے 1کروڑ70روپے منظور

64 / 100

مری( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پنجاب حکومت کامری کو ضلع بنانیکا فیصلہ، مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے 1کروڑ70روپے منظور کرلئے گئے
،جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 8، 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

سانحہ لاہور کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے اس رقم کی منظوری دی، پنجاب حکومت مرنیوالوں کے ورثاء کو فی کس8لاکھ روپے دے گی۔

مری میں گزشتہ روز برفباری کے دوران سڑکوں پر گاڑیاں پھنسنے سے 22افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اب پھنسے ہوئے تمام افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے۔

http://

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے قبل مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا اور آئندہ صورتحال سے بچنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

عثمان بزدار نے فضاء سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزیرراجہ بشارت، حسان خاور، چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ موجود تھے جھنوں نے علاقے کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں مری کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا،
مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے۔

http://

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے اور وہاں سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائیگی،ریسکیو 1122 کے عملے کو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائیگا۔

یہ بھی کہ نئے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کیساتھ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی،سات دن میں اے سی ایس ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، اور فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو مری میں تعینات کیا جائے گا،اجلاس میں کہا گیا کہ مری افسوسناک واقعے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح ریسکیو آپریشن مکمل کرنا تھی۔

http://

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج مری میں طویل مشاورتی اجلاس اور تفصیلی بریفنگز کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں تاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ذریعے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔

Comments are closed.