آسٹریلوی بیٹرعثمان خواجہ کا شاندار کم بیک، دونوں اننگز میں سنچریاں

55 / 100

فوٹو: اے ایف پی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بیٹرعثمان خواجہ کا شاندار کم بیک، دونوں اننگز میں سنچریاں جڑ دیں، پاکستانی نژاد بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔

عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے چوتھے میچ میں چوتھے روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری مکمل ہوتی ہی اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 122 رنز کے خسارے میں رہی،
جونی بیئراسٹو اور بین اسٹوکس نے انگلینڈ کی ٹیم کو 294 رنز بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا اور دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 113 اور 66 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے باؤلر اسکاٹ بولینڈ نے 4، ناتھن لائیون اور کپتان پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر 12 کے اسکور پر صرف 3 رنز اور مارکوس ہیرس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ اور کیمرون گرین نے شان دار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا اور اس دوران کیمرون 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں 2019 کے بعد واپسی کرنے والے بلے باز عثمان خواجہ برق رفتار اننگز کھیلی اور 138 گیندوں کا سامنا اور ناقابل شکست 101 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز 6 وکٹوں پر 265 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی اور انگلینڈ کو 388 رنز کا مشکل ہدف دےدیا۔چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے تھے، حسیب حمید 8 اور زیک کراؤلی 22 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پہلی اننگز میں عثمان خواجہ نے 137 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں شاندار واپسی کی تھی اور ان کی اس شان دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 416 رنز بنائے تھے۔

عثمان خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی تعداد 10 کرلی، آسٹریلیا ایشز سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Comments are closed.