عدت پوری کئے بغیر شادی زنا ہے ؟عدالت نے فیصلہ جاری کردیا

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کئے بغیر شادی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدت پوری کئے بغیر شادی زنا ہے ؟عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی عورت کا عدت گزارے بغیر شادی کو بے قاعدہ یا فاسد تو کہا جا سکتا ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جاسکتا، عدالت نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

ایک شہری امیر بخش نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں اس نے موقف اپنایا تھا کہ اس کی سابق بیوی آمنہ نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا یکطرفہ فیصلہ لیا اور اگلے روز ایک اور شخص اسماعیل سے شادی کرلی۔

درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا تھا کہ عدت مکمل کیے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے اس لیے زنا کا مقدمہ درج کروایا جائے۔

ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست گزار کا موقف درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں۔ عدت مکمل کیے بغیر ہونے والی شادی کو بے قاعدہ تو کہا جاسکتا ہے لیکن وہ باطل نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے واضح کیا کہ جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے امیر بخش کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

Comments are closed.