سلیم ملک نے مجھے اور ٹم مے کو2,2لاکھ ڈالر ز کی پیشکش کی، شین وارن

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سلیم ملک نے مجھے اور ٹم مے کو2,2لاکھ ڈالر ز کی پیشکش کی، شین وارن نے ایک بار پھر پرانی کہانی چھیڑ دی اور بتایا سلیم ملک کہہ رہے تھے ہم میچ ہار گئے تھے لوگ ہمارے گھر جلا دیں گے۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے یہ بات اپنی نئی ڈاکیو مینٹری میں کہے ہیں،اور انھوں نے سلیم ملک سے متعلق بتایا کہ انھوں نے جب یہ پیشکش کی تو میں فوراً جواب نہیں دے سکا تھا۔

شین وارن نے ایک بار پھرسابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ کیالزامات دہرا ئے ہیں، شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے1994میں کراچی ٹیسٹ ہارنے کیلئے فکسنگ کی آفر کی تھی۔

شین وارن کے بقول ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سلیم ملک نے مجھ سے رابطہ کیا اور ہارنے کی صورت میں مجھے اور ساتھی کھلاڑی ٹم مے کو 2،2لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی تھی۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنرکے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ آپ اور ٹم مے میچ کے آخری روز اسٹمپ کے باہر بولنگ کرینگے اور وکٹ لینے کی کوشش نہیں کرینگے۔

شین وارن کے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ آپ نہیں جانتے ہیں کہ پاکستان میں ہارنے کا مطلب کیاہے؟ سلیم ملک کہہ رہے تھے کہ ہار کی صورت میں ہمارے گھرجلا دیئے جائیں گے۔

شین واران کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوا اس وقت سمجھ نہیں آیا کیاجواب دوں؟ بعد میں میں نے پیشکش مسترد کردی اور سلیم ملک کو کہا کہ ہم یہ میچ جیتیں گے، میں نے اس واقعے کے بعد کبھی سلیم ملک سے رابطہ نہیں ہوا۔

بتایا جاتاہے کہ شین وارن کی نئی ڈاکیومینٹری رواں ماہ کے آخر میں ایمیزون پرائم پر نشر کی جائے گی، تاہم سلیم ملک پر لگنے والے الزامات پہلے بھی منظر عام پر آچکے ہیں اور سال 2000 میں ایک اسکینڈل میں عدالتی تفتیش کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائدکی گئی تھی۔

اس وقت آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 95-1994 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران کم کارکردگی دکھانے کے لیے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی وہی بات دہرائی گئی ہے۔

Comments are closed.