پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز کو ایوارڈدینے کی مکمل ویڈیو

56 / 100

فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈنے سال 2021 میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایواڈز دیئے عالمی ریکارڈ ہولڈ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر اور سب سے قیمتی کھلاڑ ی کا ایوارڈ جیت گئے۔

نامزدگی اور جیتنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ایک آزاد پینل نے کیا جس میں سابق کپتان راشد لطیف، مرینہ اقبال، طارق سعید، مظہر ارشد، محمد یعقوب، موہی شاہ، رضوان علی، شاہد ہاشمی اور سہیل عمران شامل تھے۔

کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر ورچوئل تقریب میں کیا گیا جس کی میزبانی روہا ندیم اور سکندر بخت نے کی،
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹرز کو ایوارڈدینے کی مکمل ویڈیو پی سی بی کے یوٹیوب چینل نے دکھائی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بابراعظم، حسن علی، شاہین شاہ، محمد وسیم اور ندا ڈار بھی ایوارڈز پانے والوں میں شامل ہیں جنھیں چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے مبارکباد دی۔

Comments are closed.