آرمی چیف کو مزید توسیع دینے کاابھی نہیں سوچا، نومبر دور ہے، عمران خان

53 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کہا ہے آرمی چیف کو مزید توسیع دینے کاابھی نہیں سوچا، نومبر دور ہے، عمران خان کا کہناہے کہ میرے فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مہنگائی کو بھی کم کرنا ہے اور اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے آئندہ3ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی۔

وزیرعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں ،نومبر دورہے۔
جاری ہے

حکومت کی مدت پوری کرنے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرحکومت 5سال پورے کرے گی ، حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، اپوزیشن عدم اعتماد لاناچاہتی ہے تو ضرور لائے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں ، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں کہیں تاخیری حربے آزماتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاں بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پاکستان تحریک انصاف کو نقصان ہوا، انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین اور امریکا سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم انھوں نے امریکہ سے اچھے تعلقات کی تفصیل نہیں بتائیں۔

Comments are closed.