نواز شریف سے ڈیل سرخی بنی اہم باتوں پر توجہ بٹ گئی

53 / 100

محبوب الرحمان تنولی

اسلام آباد : ترجمان پاک فوج میجرجنرل افتخار بابر کی پریس بریفنگ میں نواز شریف سے ڈیل سرخی بنی اہم باتوں پر توجہ بٹ گئی .

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے گزشتہ روزملک کو درپیش چیلنجز اور اہم امور پر پریس بریفنگ رکھی تھی لیکن میڈیا نے صرف ایک وضاحت کو ہیڈ لائنز بنا لیا.

میجرجنرل افتخار بابر کی پریس بریفنگ کے اہم نکات کو میڈیا نے شہ سرخیوں میں جگہ دینے کی بجائے سول حکومت و ملٹری تعلقات پر وضاحت اور نواز شریف سے ڈیل نہ ہونے کی وضاحت کو زیادہ کوریج دی.

بد قسمتی سے ذرائع ابلاغ میں اتنا کمرشل ازم آگیا ہے کہ خبر کی اہمیت کو ترجیح دینے کی بجائے خبریت سے وابستہ مفادات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے.

اگرچہ ترجمان پاک فوج کی تمام باتوں کو خبر کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ہیڈ لائنز ڈیل پر وضاحت کھا گئی ہے اور باقی باتیں خبر کے پیٹ میں چلی گئی ہیں جسے ایک محدود باشعور طبقہ ہی اہمیت دیتا ہے.

تاہم اس کے باوجود وہ جو افواہوں اور پراپیگنڈا کا طوفان آیا تھا اس ایک وضاحت سے اس کا زور ٹوٹ گیا ہے وہی جو یہ پراپیگنڈا کرتے تھے بعد میں وضاحتیں دیتے نظر آئے ہیں.

ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک الفاظ میں میں یہ وضاحت کر دی کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسلہ نہیں ہے، انھوں نے کہا نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل کی جا رہی ہے یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں.

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ افغانستان کے ساتھ اب سرحد کا کوئی تنازعہ نہیں اور باڑ کا کام ہر صورت مکمل ہو گا انھوں نے ایرانی سرحد پر بھی باڑ کا بتایا.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک طالبان پاکستان سے متعلق بھی بتایا کہ کہ ان کے اندر تقسیم آئی ہے سکیورٹی فورسز قبائلی اضلاع میں سخت سکیورٹی برقرار رکھے ہوئے ہیں.

انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور کشمیریوں کے مسائل پر بھی بات کی اور بھارت کی طرف سے دھمکیوں کا بھی بتایا کہ پاکستان ذمہ دارانہ طرز عمل اپنا رہا بھارتی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں.

ترجمان پاک فوج نے افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کے اچانک انخلا اور بعد میں پیدا ہونے والے مسائل کی بھی نشاندہی کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا نے توجہ نہ دی تو بڑا انسانی مسلہ پیدا ہو سکتا ہے.

انھوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنانے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سکیورٹی فورسز چوکنا ہیں کسی بھی طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے.

Comments are closed.