اسلام آباد کی 10سالہ بچی اسسٹنٹ کمشنر بن گئی، نرخنامے چیک کئے

62 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسلام آباد کی 10سالہ بچی اسسٹنٹ کمشنر بن گئی، نرخنامے چیک کئے، اپنی نوعیت کامنفرد واقعہ دیکھ کر تاجر بھی حیران رہ گئے۔

ربیکا شہباز روڈ اسکول پراجیکٹ لوہی بھیر کی 5ویں جماعت کی طالبہ ہے جس نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے جب ایک پانچویں جماعت کی طالبہ ربیکا شہباز سے سوال کیا کہ وہ کیا بنناچاہتی ہیں؟

روبیکا شہباز نے جواب میں سی ایس ایس آفیسر بننے کی خواہش کااظہار کیا ، بیدار مغز ڈپٹی کمشنر نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے بچی کی فوری حوصلہ افزائی کی اور اسے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کردیا۔

ربیکا شہباز کو آج 12 بجے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر ہوئیں تو بچی نے بھی فوری ایکشن کیا اور مارکیٹس کے دورے شروع کردیئے نرخنامے چیک کئے۔

http://

موجودہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس دوران10 سالہ ربیکا شہباز کے ایکشن پر خود جرمانہ بھی ادا کیا،ربیکا شہباز نے اس دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔

ڈی سی اسلام آباد کے اس فیصلے کو لوگوں نے سوشل میڈیاپر سراہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس سے طلبہ کو واقعی حوصلہ ملے گا کہ وہ پڑھائی کبھی نہ چھوڑیں اور ایک تعلیم یافتہ قوم بنائیں۔

Comments are closed.