‘شنہوا’ کی طرف سے ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام’کے مثبت کردار کااعتراف

53 / 100

فوٹو: ‘شنہوا’

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘شنہوا’ کی طرف سے ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام’کے مثبت کردار کااعتراف کیا گیا ہے اور ‘شنہوا’ نے پاکستانی ویب سائٹ ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام ‘کے کو سراہا ہے اور چین کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیاہے۔

نیوز ایجنسی ‘شنہوا’ کے اسلام آبادبیورو کی طرف سے ایڈیٹر ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام’محبوب الرحمان تنولی کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے ، ایڈیٹر اور ادارے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔

اس حوالے سے ، جیانگ چاو کی طرف سے پاکستان کی معروف اردو /انگریزی ویب سائٹ ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام’کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کی خواہش کااظہار کیاگیا۔

دونوں کے درمیان ہونے والے بالواسطہ رابطے میں چین کے حوالے سے خبروں کی اشاعت ممکن بنانے کیلئے ایک تفصیلی ملاقات کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔

اس موقع پر مدیر اعلیٰ ‘زمینی حقائق ڈاٹ کام’محبوب الرحمان تنولی نے ایک بڑے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘شنہوا’ کی طرف سے حوصلہ افزائی پر بیورو چیف ‘ جیانگ چاو’کا شکریہ ادا کیا اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کی خواہش کااظہار کیا۔

اسلام آباد: ‘شنہوا’ نیوز ایجنسی کی اردو سروس کیلئے ہونے والی مفاہمتی تقریب، فائل فوٹو

اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی پھیلاو کے باعث ‘ شنہوا’ کی دفتری سرگرمیاں محدود ہونے کے باعث فیصلہ کیاگیا کہ رواں ماہ کے آخر میں مشاورتی بیٹھک ہوگی۔

واضح رہے ‘شنہوا’ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ہے جس نے ماضی قریب میں پاکستان میں اردو سروس کا کا میاب آغاز کیاہے اور تھوڑے ہی عرصہ میں پاکستانی قارئین و ناظرین میں بھی اپنی تحقیقاتی اور وسیع البنیاد پالیسی کے باعث نمایا ں مقام حاصل کرلیا ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی چین اوردنیا کے متعلق تازہ ترین اور ایکسکلیسِو خبروں کیلئے پہلی ترجیح سمجھی جاتی ہے جس کے دنیا بھر میں 200 سے زائد بیورو، 10,000 سے زیادہ فوٹوگرافرز اور 12 زبانوں میں نیوز سروس کام کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، چین کی پریمیئر شنہوا نیوز ایجنسی پاکستانی خبر رساں ایجنسیوں کو جدید ترین خبروں کی خدمات (تصویر، متن، گرافک، ویڈیو وغیرہ) فراہم کرتی ہے ،ڈیجیٹل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اردو اور انگریزی کیلئے سروس دیتی ہے۔

اسلام آباد: نیوز ایجنسی ‘شنہوا’ کی طرف سے نئے سال کی مبارکباد اور اظہار تشکر

‘شنہوا’ اردو سروس کے آغاز کیلئے ہونے والی مفاہمتی تقریب میں پاکستان کے متعدد میڈیا اداروں کے ساتھ بھی مفاہمت کی گئی جن کے اشتراک سے خبروں کی وسیع تر ترسیل میں مدد مل رہی ہے۔

Comments are closed.